فیس بک کو زیادہ ترجیح کیوں دی ؟؟ خاوند نے چاقو کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 15:34

فیس بک کو زیادہ ترجیح کیوں دی ؟؟ خاوند نے چاقو کے وار کر کے بیوی کو قتل ..

مصر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر زیادہ توجہ دینا بیوی کو مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک مصری شخص نے اپنی بیوی پر چاقو سے 17وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔پولیس نے خاتون کے بھائی کی شکایت پر اس کے خاوند کو مشرقی مصر میں واقعہ گھر سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے مقامی اخبار کو بتایا کہ مصری شخص کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا ارادہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ہر وقت فیس بک او ر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ میں مشغول رہنے کے سبب مجھے وقت نہیں دیتی تھی۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول کی والدہ نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کے لیے اس شخص کو مسترد کر دیا تھا لیکن بیٹی کے اصرار کے باعث اسے شادی کی اجازت دی ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو دلہن بنے اس کی شادی نہیں دیکھا ، البتہ میں نے اسے کفن میں لپٹے ہوئے دیکھ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :