پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ‘ رانا محمد اقبال

بدھ 6 جنوری 2016 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگ کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرہدایات جاری کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے اور غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ میٹنگ میں سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اوردیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔