پاکستانی ائیر پورٹس پر مسافروں کو چائے ، پانی اور کافی مفت مہیا کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 16:32

پاکستانی ائیر پورٹس پر مسافروں کو چائے ، پانی اور کافی مفت مہیا کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : پاکستان کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو چائے ، پانی اور کافی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سفر کے لیے ائیر ٹریفک کا استعمال کرنے والے ضعیف العمر اور معذور مسافروں کو کسی بھی معاوضے کے بغیر مددگار بھی فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر ضعیف، بیمار اور معذور مسافروں کو مدد گار فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاﺅنٹرز بھی بنا دئے ہیں جنہیں فوری طور پر فعال بھی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاﺅنٹرز پر موجود مددگار ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کو کاﺅنٹر سے طیارے اور طیارے سے کاﺅنٹر تک بلا معاوضہ خود پہنچائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھی یہ سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ مسافروں کو ائیر پورٹس پر مفت منرل واٹر، چائے اور کافی بھی دئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :