حکومت ایف بی آر کو کو انڈسٹریل یونٹس، دکانوں، گوداموں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے روکے ‘ لاہور چیمبر
بدھ 6 جنوری 2016 16:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو انڈسٹریل یونٹس، دکانوں، گوداموں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے روکے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ تاجر ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ انہیں مناسب کاروباری ماحول مہیا کیا جائے۔
انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی کہ وہ ایف بی آر کو مینوفیکچرنگ یونٹس، دفاتر، دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے سے روکیں کیونکہ اس سے تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پیدا ہورہا ہے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں کررہی ہے جبکہ بیوروکریسی تاجر برادری کو ہراساں کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف کی ضرورت ہے مگر افسر شاہی اس کے اُلٹ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہتا ہے لیکن ضروری ہے کہ انہیں پُرسکون ماحول مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مینوفیکچرنگ یونٹس، دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ نہ روکا تو تاجر برادری کے لیے اپنے کاروباری جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صورتحال کا نوٹس لیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اہلکاروں کو تاجر برادری میں خوف و ہراس پیدا کرنے والے اقدامات اٹھانے سے روکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.