سوناکشی سنہا نے فلم فیئر ایوارڈ کے حصول کیلئے کوششیں تیز کر دیں

بدھ 6 جنوری 2016 16:45

سوناکشی سنہا نے فلم فیئر ایوارڈ کے حصول کیلئے کوششیں تیز کر دیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا 2011ء میں اپنی فلم ”دبنگ“ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر بلیک لیڈی کو حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نے 61ویں فلم فیئر ایوارڈ کیلئے پریس میٹنگ میں اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آجکل سخت محنت کر رہی ہیں تاکہ دوبارہ فلم فیئر ایوارڈ جیت سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں فلم ”لٹیرا“میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر 2014ء کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے بطور بہترین ادکارہ نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں قوی امید ہے وہ آئندہ سال لازماً اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔ واضح رہے سوناکشی سنہا اپنے پانچ سالہ فنی سفر کے دوران سلمان خان ، اکشے کماراور اجے دیوگن جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

متعلقہ عنوان :