شاہ رخ خان کی تعطل کا شکار فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا

بدھ 6 جنوری 2016 16:45

شاہ رخ خان کی تعطل کا شکار فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) بولی سپر سٹار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعطل کا شکار فلم ”رئیس “کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے راہول ڈھولکیا کی رئیس کا پہلا حصہ گزشتہ برس جون کے مہینے میں مکمل کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فلمساز رتیش سدھوانی کی طرف سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر رئیس کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

راہول ڈھولکیا کی رئیس میں سپر سٹار شاہ رخ خان 80کی دھائی کے بہت بڑے ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان انکی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔شاہ رخان اور ماہرہ خان کے علاوہ رئیس میں اداکار نوازالدین صدیقی بھی نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کی ”رئیس“ رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :