شاہ رخ خان کی ”دلوالے“335کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب

بدھ 6 جنوری 2016 16:47

شاہ رخ خان کی ”دلوالے“335کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) سپر سٹارشاہ رخ خان کی گزشتہ سال18دسمبر کے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دلوالے“ دنیا بھر میں 335کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سپر سٹار اور اداکارہ کاجول کی فلم ”دلوالے “ نے بھارت میں کل 141.58کروڑ اور دنیا بھر میں 149.80کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ واضح رہے روہت شیٹی کی دلوالے میں ہندی سینما کی مقبول ترین جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول نے پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔شاہ رخ خان کی دلوالے میں اداکارہ کاجول کے علاوہ ورون دھون اور کریتی سینن نے بھی نمایاں کردار ادا کیے ہیں

متعلقہ عنوان :