کامیابی کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا‘ امیتابھ بچن

بدھ 6 جنوری 2016 16:47

کامیابی کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا‘ امیتابھ بچن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) میگا سٹار امیتابھ بچن کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے فنی سفر کے دوران مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیاکے نمائندگان کی طرف سے امیتابھ بچن سے سوال کیا گیا کہ انکے نزدیک کامیابی کا کیا معیار ہے؟ اس سوال کے جواب میں میگا سٹار کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک کامیابی کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا۔

انکا کہنا تھا کہ وہ کامیابی کے کسی پیمانے پر یقین نہیں رکھتے وہ صرف معیاری کام پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے حال ہی میں میگا سٹار کی جانب سے اداکار رنویر سنگھ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر ایک تعریفی خط لکھا گیا تھا جسے 30سالہ اداکا ر نے کامیابی کا بیرومیٹر قرار دیا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ وہ جب بھی نوجوان اداکاروں کے بہترین کام کو دیکھتے ہیں تو اس کی تعریف کرنا لازمی خیال کرتے ہیں۔ 73سالہ اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”وزیر“ کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں۔ وزیر میں امیتابھ بچن کے ساتھ فرحان اختر اور آدتی راوٴ حیدری نمایاں کردارادا کرتے نظر آئیں گے