لاہور : چوبرجی کے قریب نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی ، 8 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 16:55

لاہور : چوبرجی کے قریب نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی ، 8 افراد زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : لاہور کے علاقہ چوبرجی میں واقعہ نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال کی لفٹ چوتھی منزل سے گر گئی ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو اسی اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :