فتور میں تبو کو ”ماں“ سمجھنا سب سے مشکل لگا‘ قطرینہ کیف

بدھ 6 جنوری 2016 16:55

فتور میں تبو کو ”ماں“ سمجھنا سب سے مشکل لگا‘ قطرینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف اور تبو ابھشیک کپور کی نئی آنے والی فلم ”فتور “ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اداکارہ قطرینہ کیف فتور میں تبو کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 32سالہ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فتور کی فلمبندی کے دوران سب سے مشکل کام اداکارہ تبو کو اپنی ”ماں“سمجھنا لگا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی زاویے سے میری ماں دکھائی نہیں دیتی ہیں۔ قطرینہ کا کہنا تھا کہ وہ بالکل انکی دوست کی طرح ہیں اور انھیں وہ دن کبھی نہیں بھولیں گے جو دونوں اداکاراوٴں نے ایک ساتھ گزارے۔واضح رہے ابھیشک کپور کی فلم فتور کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذ ہے۔ فتور میں قطرینہ کیف کے ساتھ اداکارہ تبو اور آدتیہ رائے کپور نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔قطرینہ کیف کی فتور رواں سال 12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔