صحافی سے بدتمیزی ،شہریار خان نے ڈھکے چھپے انداز میں شاہد آفریدی کے حمایت کر ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2016 17:09

صحافی سے بدتمیزی ،شہریار خان نے ڈھکے چھپے انداز میں شاہد آفریدی کے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین شہریار خان نے ڈھکے چھپے انداز میں شاہد آفریدی کے نجی ٹی وی کے صحافی کے حوالے سے دیئے گئے ریماکس کی حمایت کر ڈالی ۔

(جاری ہے)

قائد اعظم ٹرافی کے فائنل مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے اس حوالے سے سوال پر چیئر مین پی سی بی نے میڈیا سے معافی مانگنے کی بجائے کہا کہ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی اردو زیادہ اچھی نہیں ہے ،وہ غصیلے انسا ن ہیں اور بعض اوقات وہ ایسے الفاظ ادا کر دیتے ہیں لیکن میڈیا کو اب اس سے درگزر کرنا چاہیئے ۔

شہریار خان کے مطابق آفریدی انہیں پسند آئے اس لیے انہیں کپتان بنایا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنک گیند سے کھیلنے کے فوائد نظر آئے ، مستقبل میں بھی اس کا استعمال جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔