سرکاری ملازمین کی تاریخ ساز اپ گریڈیشن و ٹائم سکیل پروموشن پر ایپکا پنجاب کا خادمِ پنجاب زندہ باد اظہار تشکر ریلی نکالنے کا اعلان

بدھ 6 جنوری 2016 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب بھرکے سرکاری ملازمین کی تاریخ ساز اپ گریڈیشن و ٹائم سکیل پروموشن پر ایپکا پنجاب نے خادمِ پنجاب زندہ باد اظہار تشکر ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے محکمہ لائیو سٹاک کوپر روڈ لاہور پر ایپکا لاہور ڈویژن کے عہدیداران اور ملازمین کو کہا کہ آج ( جمعرات ) صبح 10 بجے سول سیکرٹریٹ لاہور سے پنجاب اسمبلی ہال تک خادمِ پنجاب زندہ باد/ اظہار تشکر ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری، جنرل سیکرٹری ، چوہدری غلام غوث و عبدالکریم اعوان کریں گے ۔

جلوس کا آغاز لوکل گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ لاہور سے زیر قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری، صدر ایپکا پنجاب اور میاں محسن صدر ایپکا لوکل گورنمنٹ ٹھیک 10 بجے کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :