کراچی کنگز کی ٹیم کی لانچنگ تقریب 8جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگی

پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگزکے پلیئرزبھی تقریب کاحصہ ہوں گے

بدھ 6 جنوری 2016 17:54

کراچی کنگز کی ٹیم کی لانچنگ تقریب 8جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی ٹیم کا لاؤنچنگ کنسرٹ آٹھ جنوری کو ہوگا۔ رنگارنگ تقریب میں علی عظمت ،علی حیدر، فاخر، حسن جہانگیر، سلیم جاوید سمیت دیگر گلوکار آوازکاجادوجگائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دل والوں کا شہرکراچی آٹھ جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے شیروں کا استقبال کرے گا، پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگزکے پلیئرزبھی تقریب کاحصہ ہوں گے۔

آٹھ جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائر ورکس اور بڑامیوزک کنسرٹ سجے گا، لاؤنچنگ کنسرٹ میں کراچی کنگزکی ٹی شرٹس اورتھیم سانگ پیش کیاجائیگا، تقریب میں موسیقی اوررقص کاتڑکابھی لگے گا۔رنگا رنگ تقریب میں شوبز شخصیات، اسٹارکرکٹرز شرکت کریں گی، مشہورگلوکار علی عظمت شرکا کو جھوم اٹھے پرمجبورکریں گے۔کنسرٹ میں علی حیدر، فاخر، حسن جہانگیر، سلیم جاوید سمیت دیگرگلوکار آواز کاجادوجگائیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :