تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں‘ڈی سی او لاہور

بدھ 6 جنوری 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے ماڈل ٹا ؤن میں کا رروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا۔علا مہ اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے ٹا ؤن میں غیر قانونی تعمیر ہو نے والے گھروں کو گرا دیا۔نشترٹا ؤن انتظامیہ نے فیروزپور روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے بینرز کو ختم کیا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :