سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستانی ایئرپورٹس پر اب مسافروں کو منرل واٹر اور چائے کافی مفت دینے کا فیصلہ

ضعیف اور معذور مسافروں کو بھی بلامعاوضہ مددگار مہیا کئے جائیں ‘بیمار اور معذور مسافروں کو پارکنگ سے طیارے تک اور طیارے سے پارکنگ تک خود پہنچائے گا‘تر جمان

بدھ 6 جنوری 2016 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستانی ایئرپورٹس پر اب مسافروں کو منرل واٹر اور چائے کافی مفت دینے کا فیصلہ جبکہ ضعیف اور معذور مسافروں کو بھی بلامعاوضہ مددگار مہیا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کی مدد کیلئے خصوصی کاؤنٹر بنادیئے ہیں اور ان خصوصی کاؤنٹرز نے کام بھی شروع کردیا ہے ۔

سی اے اے کا عملہ ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کو پارکنگ سے طیارے تک اور طیارے سے پارکنگ تک خود پہنچائے گا، یہ خدمات مسافروں کیلئے بلامعاوضہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق دیگر ایئرپورٹس پر بھی جلد اسی طرح کے کاؤنٹرز کام شروع کردیں گے۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کو منرل واٹر اور چائے یا کافی کی بھی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔