وزیر اعلیٰ نے ایل ڈی اے کو جین مندر کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ‘ صدیق الفاروق

بدھ 6 جنوری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایل ڈی اے کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں جین مندر کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کر دی ۔یہ بات چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کا تاریخی ورثہ ہونے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس سلسلہ میں درخواست دی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے ایل ڈی کو جین مندر کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھروں کے مالکان کو متبادل جگہ دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :