پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے محمد عامر کی ویزا درخواست جمع کرادی

محمد عامر کا کیس مضبوط ہے اس لئے اگلے 2 سے 3 روز میں انہیں ویزا مل جائے گا

بدھ 6 جنوری 2016 18:51

پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے محمد عامر کی ویزا درخواست جمع کرادی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے فاسٹ بولر محمد عامر کی ویزا درخواست جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے پی سی بی کو محمد عامر کی ویزا درخواست دینے کا کہہ دیا جس کے بعد پی سی بی نے ویزے کے حصول کے لئے باقاعدہ درخواست بھجوا دی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیس مضبوط ہے اس لئے اگلے 2 سے 3 روز میں انہیں ویزا مل جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 9 جنوری کو روانہ ہونا ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 15 جنوری کو پہلے ٹی ٹوئنٹی سے سیریز کا آغاز ہونا ہے۔