قومی ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بطور کپتان کارکردگی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے‘،صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیدیا
صحافی کاسوال مشکل ضرور تھا لیکن گھٹیا نہیں شاہد آفریدی اس کا بہتر جواب دے سکتے تھے‘ رمیز راجہ ‘آفر یدی کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا’سرفراز
بدھ 6 جنوری 2016 18:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بطور کپتان کارکردگی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے ،صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیدیا۔ بدھ کے روزمیڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی کپتانی میں قومی ٹیم بہتر پرفارمنس کیوں نہیں دے سکی اورٹی ٹونٹی کپتانوں میں آپ کی ہار کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور ٹیم بھی عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، آپ کو لگتا ہے کہ قیادت کے انداز میں کچھ تبدیلی لانے کی ضرورت ہے؟.اس سوال پر شاہد آفریدی طیش میں آ گئے اور بظاہر مسکراتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ مجھے آپ سے امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے۔
آفریدی کے جواب پر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کپتان سے رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔(جاری ہے)
اس معاملے کو حل کرنے کیلئے قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور معاملہ رفع دفع کرانے کی کوششوں میں لگ گئے ۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں اور مبصرین نے بھی ٹی ٹونٹی کپتان کے اس رویے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ان سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ صحافی کاسوال مشکل ضرور تھا لیکن گھٹیا نہیں شاہد آفریدی اس کا بہتر جواب دے سکتے تھے۔سرفراز نواز اور محسن حسن خان نے بھی آفریدی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو صحافی کے سوال میں ایسا کوئی انداز نظر نہیں آتا جس پر بظاہر غصہ کیا جانا بنتا ہے ۔ شاہد خان آفریدی اس سوال پر تحمل کا مظاہرہ کرتے ، اگر وہ جواب نہیں دینا چاہتے تھے تو اسے نظر انداز بھی کر سکتے تھے۔کرکٹ مبصر عالیہ رشید نے کہا کہ کوئی انٹر نیشنل صحافی یہ سوال کرتا تو آفریدی اس رویے میں جواب نہ دیتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.