پاکستان سیف گیمز میں مکمل نمائندگی کرے، فول پروف سکیورٹی دیںگے، بھارتی نگران ہائی کمشنر جے پی سنگھ

بدھ 6 جنوری 2016 18:53

پاکستان سیف گیمز میں مکمل نمائندگی کرے، فول پروف سکیورٹی دیںگے، بھارتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) بھارت کے نگران ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کو سیف گیمز میں شرکت کیلئے بھارت آنے کی دعوت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بین الصوبا ئی رابطہ سے بھارت کے نگران ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے ملاقات کی جس دوران سیف گیمز میں پاکستان کی شرکت یقینی بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نے ریاض حسین پیرزادہ کو سیف گیمز میں بھارت آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیف گیمز میں مکمل نمائندگی کرے، اس فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہر کو ہاٹی کو مکمل کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے نگران ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کھیلوں کے فروغ سے کشیدگی کم ہو گی اور کھیل دونوں ممالک کے اختلافات دور کرنے میں مددگار ثابت ہونگے

متعلقہ عنوان :