پی سی بی چیئر مین شہر یار خان بھی اپنے ٹی ٹوئنٹی کپتان کی حمایت میں نکل آئے

میڈیا کو شاہد آفریدی کی بات سے درگزر کرنے کا مشورہ دے ڈالا

بدھ 6 جنوری 2016 20:33

پی سی بی چیئر مین شہر یار خان بھی اپنے ٹی ٹوئنٹی کپتان کی حمایت میں نکل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئر مین شہر یار خان بھی اپنے ٹی ٹوئنٹی کپتان کی حمایت میں نکل آئے اور میڈیا کو شاہد آفریدی کی بات سے درگزر کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی اردو اچھی نہیں ہے ،بعض اوقات الفاظ نکل جاتے ہیں ، درگزر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی جانب سے میڈیا کے ساتھ بدتمیزی سے متعلق سوال پر شہر یار خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کے معاملے کا زیادہ کچھ نہیں پتہ ،لاہور پہنچ کر معاملے کا جائزہ لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات الفاظ کا غلط مطلب لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات الفاظ نکل جاتے ہیں بات در گزر کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیاآپ کی کپتانی میں ٹیم نے بیشتر ٹی 20 میچ ہارے ، اب آپ نے ایسی کیا تبدیلی کی جس سے جیت سکیں۔اس سوال پر آفریدی صحافی پر برس پڑے اور کہاکہ مجھے پہلے ہی امید تھی کہ آپ ایسے ہی گھٹیا سوال کریں گے۔