پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کے لئے زیتونی سبز رنگ کو منتخب کیے جانے کا امکان
پنجاب پولیس کو اب دہائیوں پرانے کالے یونیفارم سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے‘ اعلیٰ پولیس افسر کی گفتگو
بدھ 6 جنوری 2016 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کے لئے زیتونی سبز رنگ کو منتخب کیے جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران نے پولیس یونیفارم کیلئے بہت سے رنگوں میں سے دو رنگوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں زیتونی سبز اور نیوی بلیو رنگ شامل تھے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق زیادہ تر افسران نے موسم ،ماحول دوست اور زیادہ جاذب نظر ہونے کی وجہ سے زیتونی سبز رنگ کے حق میں رائے دی ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے شرکاء کا متفقہ فیصلہ تھا کہ پنجاب پولیس کو اب دہائیوں پرانے کالے یونیفارم سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے ۔پولیس حکام نے واضح کیا کہ نئے یونیفارم کو متعلقہ ڈیلرز کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہئے تاکہ پولیس یونیفارم کے اختیارات اور حرمت کے تقدس کو بڑھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھاکہ پرانے یونیفارم کا پہلے ہی دن سے رجسٹرڈ نہ ہونے کہ وجہ سے غلط استعمال ہو رہا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.