قائدعوام کی طرح جس کانام اورکام زندہ ہے وہ نہیں مرتا ،تاریخ اورپاکستان کی عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہیدکو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ، اشرف بھٹی
بدھ 6 جنوری 2016 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قائدعوام کی طرح جس کانام اورکام زندہ ہے وہ کبھی نہیں مرتا۔ذوالفقارعلی بھٹو شہید اپنے مزارمیں ہوتے ہوئے بھی زندہ ہیں جبکہ انہیں تختہ دارپرلٹکانے والے کوکہاں قبرنصیب ہوئی یہ کوئی نہیں جانتا۔ انتھک ذوالفقار علی بھٹو شہیدنے اپنے دوررس اقدامات سے سیاست کی دنیا میں اپنامنفردمقام بنایا ۔
قیام پاکستان کاکریڈٹ قائداعظم محمدعلی جناح ؒجبکہ استحکام پاکستان کاکریڈٹ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید سے کوئی نہیں چھین سکتا۔وہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو شہیدکے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ کراچی سے خیبر تک جیالے آج بھی قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید اوربینظیر بھٹو شہید کے نام پرووٹ مانگتے ہیں اورانہیں ووٹ ملتا ہے ۔
تاریخ اورپاکستانی قوم ذوالفقارعلی بھٹو شہیدکوفراموش نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ کی وفات کے بعد قائدعوام نے مزدوروں اورکسانوں کوسینے سے لگایا اورانہیں اپنے حقوق کیلئے جہدمسلسل کادرس دیا ۔آج مزدورکی حالت زار کے پیچھے سرمایہ دارحکمران طبقہ کامائنڈسیٹ ہے جس نے ان کے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی پیپلزپارٹی اورقومی سیاست میں ان کے اثرورسوخ کودنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔آج بھی پیپلزپارٹی اپنے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے فلسفہ سیاست کی پاسداری کرتے ہوئے محروم طبقات کے ساتھ کھڑی ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.