پاکستان ،ایران اور سعودی عرب مابین کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرے ، پاک فوج کو سعودی عرب نہیں بھیجنا چاہئے،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات اورالیکشن کمیشن میں موجود ڈھیروں خامیوں کو دور کرنا ہوگا اقتصادی راہداری منصوبے پر خیبر پختون خوا کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثارکو انکے حلقے میں شکست دینگے ،نظام میں تبدیلی کے بغیر عوام کا معیار زندگی نہیں بدل سکتا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا واہ کینٹ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

بدھ 6 جنوری 2016 20:57

پاکستان ،ایران اور سعودی عرب مابین کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرے ..

ٹیکسلا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کو غیر جانبدار ہوکر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے،اور پاکستانی فوج نہیں بھیجنی چاہئے،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے نہ صرف انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں موجود ڈھیروں خامیوں کو دور کرنا ہوگا،پاک چائنا اقتصادی منصوبے پر خیبر پختون خواہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،2018 کے جنرل الیکشن میں چوہدری نثار علی خان کو انکے گھر کی سیٹ سے شکست دیکر سیاسی فرعونیت کا خاتمہ کریں گے،لودھران الیکشن میں حکومت پنجاب کے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود لوگوں نے پی ٹی آئی کو کامیاب کیا،نظام میں تبدیلی کے بغیر عوام کا معیار زندگی نہیں بدل سکتا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو واہ کینٹ میں ایم این اے غلام سرور خان و کارکنان پی ٹی آئی حلقہ این اے 53 کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔،تقریب سے ایم این اے غلام سرور خان، ایم پی اے محمد صدیق خان ، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر نے بھی خطاب کیا، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں نے عوام میں شعور بیدار کیا،اور ایک نظریہ پر سب کو متحد کردیا،انکا کہنا تھا کہ لودھران میں ن لیگ کے امیدورا کا جتانے کے لئے حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،ضابطہ اخلاق کے برعکس ترقیاتی کاموں کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھا گیا مگر ان تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باوجود لوگوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا،عوام کا معیار زندگی اسی وقت بلند ہوگا جب ملک میں فرسودہ نظام تبدیل ہوگا، لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست ختم ہوگی ،انکا کہنا تھا کہ مذکورہ حلقہ میں غلام سرور خان ایک بڑے فرعون کا مقابلہ کر رہے ہیں آمدہ جنرل االیکشن 2018 میں میں خود حلقہ میں انکی الیکشن کمپین چلا?ں کا اور چوہدری نثار علی خان کو انکی گھر کی سیٹ سے بھی شکست دیکر ہمیشہ کے لئے فرعونیت کا خاتمہ کردیں گے،انھوں نے کہا کہ سیاست میں صرف عمران خان سے متاثر ہوں جنہوں نے تمام تر پیشکشوں کو ٹھکرا کر عوام کے حقوق کی بات کی انھوں نے انکشاف کیا کہ جنرل مشرف نے انھیں وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی جس کا جواب عمران خان نے اس طرح دیا کہ وزیر اعظم بن کر وہ اپنا آئینی رول ادا کریں گے ناکہ آپکی ڈکٹیشن پر چلیں گے،عمران خان پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو معاشی اور معاشرتی انصاف ملے ، نوجوانوں کو بہتر روزگار میسر آئے ،ملک میں لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہو،انکا کہنا تھا کہ 67 گذرنے کے بع دبھی ملک میں عوام کے حالات نہیں بدلے،ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،جس کی بنایدی وجہ کرپٹ نظام ہے ، پی ٹی آئی نئے پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،استقبالیہ تقریب میں ایم این اے حمید الحق،ایم این اے ساجدنواز،ایم این اے شہر یار آفریدی،ایم این اے رائے حسن نواز،ایم این ایکرنل امیر اﷲ مروت،ایم این اے حاجی خلیل الزمان،ایم این اے اظہر خان جدون،ایم این اے محمد علی خان،سابق سینیٹر اعظم سواتی،ایم پی اے راجہ جہانزیب،ایم پی ات امجد خان نیازی،ایم پی ات راشد حفیظ،کے علاوہ پی ٹی آئی واہ کینٹ ٹیکسلا کے کارکنان و عہدیداران وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ امجد کاشمیری ، حاجی زاہد رفیق، چن شاہ کاظمی ، خیر اﷲ خان، نو منتخب چئیرمین وائس چیئرمین ، کانسلران کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔