راشد نسیم کی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمن نظامی کو جھوٹے مقدمہ میں سزائے موت کے فیصلہ کو برقرار رکھنے کی مذمت

بدھ 6 جنوری 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش و سابق ناظم اعلیٰ مطیع الرحمن نظامی کو جھوٹے مقدمہ میں سزائے موت کے فیصلہ کو برقرار رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مطیع الرحمن سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو محض پاکستان کی محبت کی سزا کے طور پر دیوار سے لگا کر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد انتقامی آگ میں اندھی ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مٹی کی محبت اور ملک کو بٹوارے سے بچانے کے لیے جماعت اسلامی سے وابستہ افراد نے بے شمار قربانیاں دیں ،اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ جماعت اسلامی اپنے ساتھ ملنے والوں کے اندر کس طرح وطن کی محبت پیدا کرتی ہے ۔ یہ پھانسیاں قیام پاکستان کی مخالفت کے الزامات لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام بھارتی شہ پر ہونے والی پھانسیوں کے حسینہ واجد کے گھناؤنے کھیل کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :