انگلینڈ کے رونی اوسولیوان 800 سنچری بریکس بنانیوالے دنیا کے پہلے سنوکر کھلاڑی بن گئے

بدھ 6 جنوری 2016 21:13

انگلینڈ کے رونی اوسولیوان 800 سنچری بریکس بنانیوالے دنیا کے پہلے سنوکر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) انگلینڈ کے رونی اوسولیوان نے اسنوکر چمپیئنز لیگ کا گروپ ون میں فتح کے ساتھ ہی کیریئر میں 800 سنچری بریکس بنانے والے دنیا کے پہلے اسنوکر کھلاڑی بن گئے ہیں۔40 سالہ انگلش کھلاڑی نے ریکارڈ سنگ میل عبور کرنے کے لیے انگلینڈ کے ہی بیری ہاکنز کے خلاف گروپ مرحلے کے آخری میچ میں 136 کا بریک کھیلا۔

سلووان نے سیمی فائنل میں ہم وطن رکی والڈن اور فائنل میں رابرٹ میلکنز کو شکست دے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

یہ ان کی اپریل 2015 میں ورلڈ کپ چمپیئن شپ میں اسٹورٹ بنگھم کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی فتح ہے۔کامیابی کے بعد اوسلووان کا کہنا تھا کہ" مجھے چند میچوں میں کامیابی پر خوشی ہے اور اب میں ماسٹرز کے لیے پرامید ہوں"۔ان کا کہنا تھا کہ"800 کا سنگ میل عبور کرنا بہت اچھا لگا اور ایک ہزار ہوں گے تو اچھا لگے گا لیکن اس کے لیے مجھے اگلے تین سے چار سال تک کھیلنا ہوگا"۔

او سلووان رواں سال 2 سے 3 مارچ تک اسٹاک میں ہونے والی چمپیئن شپ لیگ میں چھ دیگر فاتح کھلاڑیوں کے ساتھ شریک ہوں گے۔ماسٹرز کے مقابلے اتوار سے لندن میں شروع ہورہے ہیں۔یاد رہے اوسلووان ماسٹرز مقابلوں میں 5 مرتبہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :