یمن،آئی ایس کی سعودی قیدیوں کو پھانسی اور ان کے حراستی مراکز تباہ کرنے کی دھمکی

بدھ 6 جنوری 2016 21:15

یمن،آئی ایس کی سعودی قیدیوں کو پھانسی اور ان کے حراستی مراکز تباہ کرنے ..

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) یمن میں دولت اسلامیہ گروپ نے دھمکی دی کہ سعودی عرب میں حالیہ پھانسیوں کے باعث وہ تمام سعودی قیدیوں کے حراستی مراکز کو تباہ کردے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے اپنی ایک آن لائن سائیٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم یمن میں قیدی بنائے گئے تمام سعودی قیدیوں کو رہا کرنے کے خواہاں تھے تاہم اب ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جابر سلطنت کے خاتمے اور ان کے تمام قیدیوں کا نام و نشان مٹائے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ صنعا میں قیدی بنائے گئے تمام قیدیوں کو پھانسی دے دی جائے اور ان کے تمام قید خانوں سمیت انہیں تباہ کردیا جائے۔