قائداعظم ٹرافی، سوئی ناردرن نے یو بی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بدھ 6 جنوری 2016 21:47

قائداعظم ٹرافی، سوئی ناردرن نے یو بی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) سوئی ناردرن نے یو بی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرقائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے 160رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،سوئی ناردرن کی جانب سے دوسری اننگز میں مصباح الحق 60، اظہر علی56اور توفیق عمر18رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے، یو بی ایل کی جانب سے دوسری اننگز میں رومان رئیس نے 2، احسان عادل اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سوئی ناردرن کے بلاول بھٹی کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے چوتھے روز سوئی ناردرن گیس نے اپنے تیسرے دن کے سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 56رنز اننگز کاآغاز کیا تو سوئی ناردرن کی چوتھی وکٹ151رنز پر گری، جب اظہر علی 56رنز بنا کر گلریز صدف کے ہاتھوں احسان عادل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،سوئی ناردرن نے 160رنز کا ہدف 52.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن کی جانب سے دوسری اننگز میں مصباح الحق 60، اظہر علی56اور توفیق عمر18رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے، یو بی ایل کی جانب سے دوسری اننگز میں رومان رئیس نے 2، احسان عادل اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سوئی ناردرن کے بلاول بھٹی کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔میچ میں یو بی ایل نے پہلی اننگز میں 208اور دوسری اننگز میں 189رنز بنائے جبکہ سوئی سدرن نے پہلی اننگز میں 238اور دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 160رنز سکور کئے۔