ہمارا میڈیا چھوٹی چھوٹی بات کو بریکنگ نیوز بنادیتاہے اور چھوٹی سی بات کو بڑھاچڑھاکر پیش کر تاہے۔ صحافی سے بد تمیزی نہیں کی مذکورہ صحافی کئی دنوں سے غیر مناسب زبان استعمال کر رہاتھا جس کی شکایت اس کے مالکان سے بھی کی ، میری کرکٹ کے دو سے تین ماہ رہتے ہیں میں پاکستان کو کچھ دیکر جانا چاہتاہوں ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں اس لیے مشکلات میں نہ ڈالا جائے
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 6 جنوری 2016 21:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ہمارا میڈیا چھوٹی چھوٹی بات کو بریکنگ نیوز بنادیتاہے اور چھوٹی سی بات کو بڑھاچڑھاکر پیش کر تاہے۔ صحافی سے بد تمیزی نہیں کی مذکورہ صحافی کئی دنوں سے غیر مناسب زبان استعمال کر رہاتھا جس کی شکایت اس کے مالکان سے بھی کی ، میری کرکٹ کے دو سے تین ماہ رہتے ہیں میں پاکستان کو کچھ دیکر جانا چاہتاہوں ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں اس لیے مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ایک چینل نے خبر چلائی کہ شاہد آفریدی اپنے جونیئرز سے جوتے صاف کرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس صحافی سے اس خبر کے حوالے سے سوال کیاتو اس نے کہاکہ میڈیا مالکان کی جانب سے ہم پر پریشر ہوتاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے ہمیں ادھر بھیجا ہے اس لئے ہمیں کوئی نہ کوئی خبر دینا ہوتی ہے ، شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں ۔
ٹریننگ کیمپ کیلئے میں کراچی سے لاہور منتقل ہوا اور بچوں کا کراچی سے لاہورمیں اسکولوں میں داخلہ کروایا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نزدیک ہے ،مجھے تنازعات میں مت گھسیٹا جائے میری کرکٹ کے دو سے تین ماہ رہتے ہیں ۔ میں پاکستان کو کچھ دیکر جانا چاہتا ہوں ،شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے سٹار ہیں ۔ بین الاقوامی میڈیا ہمیں عزت دیتا ہے، مگر جب ہم بیرون ملک جاتے ہیں تودوسرے ممالک کے کرکٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کا میڈیا آپ پر بے بنیا د کیچڑ کیوں اچھالتا ہے، جس سے ہمیں بہت شرمندگی ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.