لاہور بار ایسو سی ایشن کا انتخابی دنگل، تمام پہلوانوں نے لنگوٹ کس لئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء ) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2016 ء میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں اور انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،۔9 جنوری کو لاہور بار ایسوسی ایشن کے15 ہزار620 رجسٹرڈ ووٹروں پر گزشتہ سال کی طرح حریف حامد خان کا پروفیشنل گروپ اور عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ امیدیں لگائے ہوئے ہے۔

انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے ارشد جہانگیر خان جھوجہ جبکہ حامد خان کے گروپ کی جانب سے چوہدری تنویر اختر میں ون ٹو ون مقابل ہوگا۔ چوہدری تنویر اختر پہلی بار صدرارت کے لئے امیدوار ہیں جبکہ ارشد جہانگیر جھوجہ گزشتہ الیکشن میں صرف چھ ووٹوں سے جیت کھو بیٹھے تھے ۔ حامد خان گروپ کے تمام وکلاء بشمول میاں اسرارالحق چوہدری تنویر اختر کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ساجد بشیر شیخ،چوہدری عمران مسعود، شہزاد حسن شیخ،اعظم نذیر تارڑ ،احسن بھون، ممبر پنجاب بار کونسل سید فرہاد شاہ، برہان معظم ملک،ملک ارشد،اﷲ یار چاولی، کے علاوہ معروف اور سینئر ترین وکلاء اور بالخصوص نوجوان وکلاء اور وکلاء کے مختلف ناموں سے قائم لائرز فورمزکی اکژیت ارشد جہانگیر جھوجہ کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ سابق صدر لاہور بار نعمان قریشی،چوہدری اشتیاق احمد،موجودہ صدر چوہدری اشتیاق اے خان،سید محمد شاہ، وغیرہ کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری تنویر اختر ہیں دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابل ہوگا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کی سیٹ پر میاں سلطان اصغر، نعیم چوہان، جاوید ہاشمی، ہمایوں ملک اور مرید بھٹہ میدان میں ہیں۔نائب صدر کے لئے رانا سعید، اعجاز بسراء ،شیخ سخاوت اور میاں عارف کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ فنانس سیکرٹری کے لئے شاہد بھٹی اور دیبا خان آمنے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :