Live Updates

آئندہ انتخابات میں عوام (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی جیسا ‘‘سلوک ‘‘کر یں گے ، موجودہ حکمران ماضی کا حصہ بن جائیں گے ’چوہدری سرور

تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں فری اور اعلی تعلیم کو یقینی بنائیگی ،آرگنائرز تحریک انصاف پنجاب

بدھ 6 جنوری 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی جیسا ‘‘سلوک ‘‘کر یں گے اور موجودہ حکمران ماضی کا حصہ بن جائیں گے ’پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ میں کر پشن اور لوٹ مار جاری ہے اور حکمران اپنی ’’جیبیں ‘‘بھر رہے ہیں ‘حکمرانوں کی تعلیم کے شعبے میں زیر وکار کردگی ہے معاشرے میں تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ہے تعلیم خود شناسی اور خداشناسی کی صلاحیت انسان کے اندر پیدا کرتی ہے اور اس جہالت کے اندھیر وں سے نکالنے میں مدد کرتی ہے‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں فری اور اعلی تعلیم کو یقینی بنائیگی ۔

(جاری ہے)

وہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں مسلم ہائی سکو ل کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جہاں بچوں کو تعلیم نہ ملے وہاں دہشت گردی اور جرائم میں اضافہ ہو تا ہے اور آرمئی چیف جنرل راحیل شر یف نے بالکل درست کہا ہے ہمیں آنیوالی نسلوں کو اعلی اور میعاری تعلیم پر سرمایہ کار ی کر نی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں ہزاروں بچے سکو ل نہیں جا پا رہے ہیں مگر حکمرانوں ان بچوں کیلئے کچھ کر نے کی بجائے اپنی لوٹ مار کو تر جیح دے رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں دعوی سے کہتاہوں کہ (ن) لیگ نے پاکستان کے عوام کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار کیا ہے اور ہسپتالوں میں ادوایات نہ ملنے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں تو اسکے بعد عام انتخابات میں (ن) لیگ کے ساتھ بھی عوام وہی سلوک کر یں گے جو2013کے عام انتخابات میں عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا ہے اور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے اور عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی لا کر ہی دم لیں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات