چودھری محمد سرور کے ضلع میں پی ٹی آئی انتخابی اکھاڑے سے باہر
چودھری سرور سمیت پی ٹی آئی قیادت کے لئے رانا شفیق کے دستبردار ہونے کی خبر حیرت اور شدید صدمے کا باعث بنی
بدھ 6 جنوری 2016 22:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چودھری محمد سرور کے ضلع میں شامل پیر محل کے صوبائی حلقہ پی پی 89 کے حالیہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اپنی تمام تر سیاسی ہوشیاری کے باوجود انتخابی اکھاڑے سے باہر ہو بیٹھی اور اس کی عوامی مقبولیت کا دعوی لڑکھڑا کر رہ گیا اور تحریک انصاف سیاسی فالو آن پر مجبور ہوگئی، جب پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمد شفیق نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار قطب علی شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیاتو پاکستان تحریک انصاف کے لئے یہ خبر خاصے بڑے دھچکے کا باعث تھی کیونکہ پی پی 89 کا حلقہ پی ٹی آئی آرگنائزر اور مرکزی رہنما چودھری محمد سرور کے ضلع میں شامل ہے-چودھری محمد سرور سمیت پی ٹی آئی لیڈر شپ اس موقع پر حیرت اور صدمے کا شکار ہو گئی جب رانا محمد شفیق نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینے کے باوجود انتخابی اکھاڑے میں اترنے سے انکار کر دیا اور اپنی تمام تر حمایت پاکستان مسلم لیگ (ن )کے نامزد امیدوار کے پلڑے میں ڈال دی- بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہمدردی اور حمایت کا رخ آزاد امیداور سونیا علی رضا کی طرف کر دیا اور وہ ٹکٹ نہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوگئیں-انتخابی نتا ئج میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار پہلے آزاد امیدوار دوسرے نمبرپر تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.