پی اے سی کا اجلاس کل

بیرون ممالک سفارت خانوں اور فارن آفس بارے 3ارب 35کروڑ سے زائد کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا

بدھ 6 جنوری 2016 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (آن لائن)کے کل (جمعرات کو ) اجلاس میں بیرون ممالک سفارت خانوں اور فارن آفس کے بارے میں 3ارب 35کروڑ روپے سے زائد کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں ڈی جی نیب بیرون ممالک میں سفارت خانوں کی تعمیر کے سلسلے میں کی جانے والی انکوائریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکٹریریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیرمین سید خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں آج ہوگااجلاس میں فارن آفس کے بارے 3ارب روپے سے زائد آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے جبکہ بیرون ممالک سفارت خانوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے بارے میں آڈٹ حکام کی جانب سے 27کروڑ روپے سے زائد کے 10اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی غیر موجودگی کی وجہ سے سپیشل سیکرٹری خارجہ آڈٹ اعتراضات پر موقف پیش کریں گے ۔۔۔اعجاز خان