3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے تاجروں کی بے چینی دور کی جائے ،الحاج محمد نواز وہرہ

ٹیکس ختم نہ ہوا تو تاجر پھر سڑکو ں پر سراپا احتجاج ہونگے ،قائم مقام صدر انجمن تاجران پنجاب

بدھ 6 جنوری 2016 22:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) تاجربرادری نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ محترم اسحق ڈارسے مطالبہ کیا کہ بینکنگ ٹرانز یکشن پر عائد3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے تاجروں کی بے چینی دور کی جائے اگر ایسے ختم نہ کیا گیا تو تاجر پھر سڑکو ں پر سراپا احتجاج ہونگے صدر انجمن تاجران پنجاب و قائم مقام صدر الحاج محمد نواز وہرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ،حاجی نصیر یوسف وہرہ ،موٹر مارکیٹ کے چیئرمین محمد اصغر،صدر راشد نجمی ل،لالہ دلدار حسین ،عمراقبال ،سیٹھ طفیل نے کہا کہ تاجروں کو بڑی امید تھی کہ تاجر دوست وزیر اعظم میاں نواز شریف تاجروں کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے بینکنگ ٹرانز یکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرینگے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے ملک بھر کی تاجر برادری کو مایوس اور بیوروکریسی کو خوش کیاہے انہوں نے کہا کہ بینکنگ ٹرانز یکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں نے شٹر ڈ اؤن سمیت ملک گیرپرامن احتجاج کرکے حکومت کو باور کرایا تھا کہIMF کے ایماء پر تاجر برادری بینکوں میں جمع اپنی ہی رقوم سے کٹوتی کسی صورت قبول نہیں کریگی لہذا بینکنگ ٹرانز یکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جائے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی تاجروں کی تائید وحمایت سے حکومتی عہدیداروں(FBR) نے اس مسئلے کو 4 ماہ تک لٹکائے رکھابعد ازاں مذاکرات کی آڑ میں ود ہولڈنگ ٹیکس برقرار رکھکرتاجروں کو مایوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ ہونے کی بڑی وجہ تاجر اتحاد کی کمزوری اور تاجر تنظیموں میں حکومتی نمائندوں کا غیر ضروری عمل دخل ہے اسی وجہ سے تاجربرادری مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوکرنقصان اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ تاجر کاز کیلئے کام کرنے والی تاجر تنظیموں کو غیر سیاسی رہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنے اتحاد کو مضبوط سے مضبوط تربناتے ہوئے اپنی اپنی تاجرتنظیموں کوحکومتی ارکان اسمبلی سے الگ تھلگ رکھنا چاہیئے کیو نکہ یہ لوگ تاجر تنظیموں میں گھس کر تاجروں کے مفادات بیچتے اور خود مفادات حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا ہے کہ شدید توانائی بحران اور انتہائی مشکل حالات کے با وجود ملک بھر کی تاجر برادری اس امید پرکہ ملک میں انشاء اﷲ معاشی استحکام آئیگا خوشحال پاکستان اور اپنے روشن مستقبل کیلئے حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا آلہ کار بنے بغیر میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ اور اسکی حکومت کابھر پورساتھ د ے رہی ہے لیکن شاہد FBR کے ارباب اختیار کو یہ بات پسند نہیں اسی لئے وہ ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے ناراض ہوکر تاجر برادری سراپا احتجاج بنکر سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو جائے تاجر رہنماؤں مرزا محمد صدیق بیگ ،شیخ سعید،شیخ طلعت سلیم ،حاجی تجمل حسین، فاروق اﷲ والا ،شیخ وحیدببر ، شوکت اﷲ،حاجی سلیمان،مظفر یوسف کھوکھر،چوہدری اشرف، چوہدری محمد اسلم ،ملک شاہد رسول اور چوہدری خادم حسین مان ،چوہدری محمود احمد، مرزااشرف مغل،راؤ ہاشم نے حکومت پرزور دیا کہ تاجروں پرنئے ٹیکس عائد کرنے کی بجائے ملک کے تمام لٹیروں سے ہڑپ شدہ کھر بوں روپے کی رقوم نکلوانے کا قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے اورلوٹ مار اور کرپشن کی سزایوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کی صورت میں عوام کو دینے کی بجائے قو می خزانہ لوٹنے والے ان چوروں کو دی جائے جنہوں نے اپنی لوٹ کھسوٹ، آبدوزوں کی خریداری اور کرائے کے بجلی گھروں میں کمیشن کے لالچ میں اداروں کو تباہ اور ملک کو کھو کھلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

متعلقہ عنوان :