پاک فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے‘ پاکستان میں منفی اورمنافقت کی سیاست کرنیوالے منافقین کومستردکردیاجائے ،چوہدری سلامت

بدھ 6 جنوری 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) ممتاز سیاسی،سماجی اورکاروباری شخصیت چودھری سلامت علی نے کہا ہے کہ قومی اداروں پرتنقیدکرنیوالے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔پاک فوج مادروطن کے استحکام اوردفاع کی ضامن ہے ،اس کیخلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ پیپلزپارٹی کے نام نہاد شہیدایک طرف جبکہ مادروطن کادفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے فوجی شہداء بیس کروڑپاکستانیوں کے حقیقی ہیروزاورمحسن ہیں ۔

ضرب عضب کی کامیابیاں برقراررکھنے کیلئے جنرل راحیل شریف کوان کے دوٹوک انکار کے باوجودایکسٹینشن ضروردی جائے کیونکہ یہ قومی مفادکامعاملہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں چودھری سلامت علی نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کادشمن پاکستان اورپاکستانیوں کادوست نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

فوجی قیادت کیخلاف سیاسی بونوں کے ہتک آمیز بیانات ناقابل برداشت ہیں،نااہل سیاستدانوں کے ہوتے ہوئے جمہوریت کوکسی اورسے کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی تانگیں کھینچنے کے سواکچھ نہیں آتا ؤ۔ جس وقت ضرب غضب کی کامیابیوں پرفوج کے کرداراورجوانوں کی قربانیوں کوسراہاجارہاہے عین اس وقت آصف زرداری کے ذومعنی بیان کاکوئی جوازنہیں تھا ۔پاکستان ایک زندہ معجزہ اورحقیقت ہے ،پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس پرآنچ نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرگرم بھارتی وظیفہ خوروں اورغداروں کی مددکے باوجود ایک کروڑمودی بھی پاکستان کیخلاف جارحیت کی جسارت نہیں کرسکتے ۔نریندرمودی صرف سیاسی مفادات اور اپنے ہم وطنوں کوبیوقوف بنانے کیلئے ڈینگیں مارتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محافظ بیداراورشوق شہادت سے سرشار ہیں ،اگربھارت کوجنگ کاشوق ہے تومیدان میں آجائے ۔

متعلقہ عنوان :