عدنان سمیع کو پاکستانیوں کے جذبات سے کھیلنا بند کر دینا چاہیے: حمزہ علی عباسی

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 23:43

عدنان سمیع کو پاکستانیوں کے جذبات سے کھیلنا بند کر دینا چاہیے: حمزہ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء ) حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع خان کو پاکستانیوں کے جزبات سے کھیلنا بند کر دینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عدنان سمیع کی جانب سے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے متعلق ہرزہ سرائی پر جہاں ایک طرف عوام شدید سیخ پا دکھائی دیتی ہے وہیں معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی عدنان سمیع کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ عباسی نے فیس بک پر جاری کیے پیغام میں کہا ہے کہ وہ شہریت بدلنے میں ماہر گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی شہریت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ عدنان اب بھارت کے بعد کس ملک کی شہریت اختیار کریں گے۔ عدنان نے اگر بھارت کی شہریت حاصل کر ہی لی ہے تو وہ یہ مت بھولیں کے انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے جانے والے پاکستانی ہی تھے۔ انہیں بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :