عامر خان کو بھارتی ثقافت کی ترویج کے میگا منصوبے "انکریڈیبل انڈیا" سے فارغ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جنوری 2016 00:57

عامر خان کو بھارتی ثقافت کی ترویج کے میگا منصوبے "انکریڈیبل انڈیا" سے ..
ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء ) عامر خان کو بھارتی ثقافت کی ترویج کے میگا منصوبے "انکریڈیبل انڈیا" سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی کے سپر سٹار عامر خان کو بھارتی ثقافت کی ترویج کیلئے میگا حکومتی منصوبے "انکریڈیبل انڈیا" سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی وزیر برائے سیاحت و ثقافت کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا ہے حکومت نے اس منصوبے کیلئے جس کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، وہ معاہدہ اب ختم ہو گیا۔

عامر خان کا معاہدہ بھی اس کمپنی کیساتھ ہی تھا اس لیے وہ اب اس منصوبے کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل بھارتی ہندو انتہاء پسندوں پر شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد ان کا بھارت میں رہنا مشکل کر دیا گیا تھا۔ اس تمام صورتحال میں عامر خان مجبور ہو کر امریکہ چلے گئے تھے اور وہ تاحال وہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :