رشتہ توڑنے پر عاشق نے محبوبہ کو 80 مرتبہ چاقو کا کا وار کرکے قتل کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جنوری 2016 01:57

رشتہ توڑنے پر عاشق نے محبوبہ کو 80 مرتبہ چاقو کا کا وار کرکے قتل کر دیا
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء ) رشتہ توڑنے پر عاشق نے محبوبہ کو 80 مرتبہ چاقو کا کا وار کرکے قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن میں ایک لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ ایک نوجوان جوڑے کے درمیان رشتہ ختم کرنے کا معاملہ قتل تک جا پہنچا۔

(جاری ہے)

22 سالہ نوجوان کو جب اس کی محبوبہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اس سے رشتہ ختم کر رہی ہے تو وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا۔ نوجوان نے اسی وقت چاقو ہاتھ میں لے کر اپنی محبوبہ پر حملہ کر دیا اور اسے 80 مرتبہ چاقو کے وار کرکے شدید گھائل کر دیا۔ بعد ازاں لڑکی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :