کراچی کی 13 سالہ لڑکی فیس بُک پر بنے دوست سے ملنے ملتان پہنچ گئی ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے والدین کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 11:31

کراچی کی 13 سالہ لڑکی فیس بُک پر بنے دوست سے ملنے ملتان پہنچ گئی ، چائلڈ ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : کراچی کی 13 سالہ لڑکی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر بنے اپنے ایک دوست سے ملنے ملتان پہنچ گئی ۔ جسے لاری اڈے پر کسی بھلے آدمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ منظور آباد کی رہائشی 13 سالہ علیشاہ فیس بُک پر بنے اپنے دوست کی تلاش میں ملتان پہنچ گئی۔

لاری اڈا پہنچنے پر لڑکی کو ایک آدمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔ لڑکی نے بتایا کہ شہباز نامی لڑکا کراچی کے علاقہ منظور آباد کی فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں اس کی دوستی ہو گئی تھی۔ شہباز نے اسے ملتان آنے کو کہا لیکن وہ اسے لینے نہیں آیا۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ میرے 6 بہن بھائی ہیں اور والد لکڑی کا کاروبار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن حکام کے مطابق جلد از جلد بچی کے والدین سے رابطہ کیا جس کے بعد بچی کو در در ڈھونڈتے باپ کی جان میں آئی اور ہوا کے گھوڑے پر سوار بچی کو لینے پہنچ گیا۔

باپ کی آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچی کے باپ نے بتایا کہ اس کے پاس نہ تو انٹر نیٹ کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی موبائل ایسا ہے کہ اس پر انٹر نیٹ چلایا جا سکے ۔ باپ کو دیکھتے ہی 13 سالہ علیشاہ نے اپنا بیان بدلتے ہئے کہا کہ میں گھر سے سودا لینے گئی اور کسی نے منہ پر کپڑا رکھ دیا لہٰذا مجھے کچھ یاد نہیں کہ میں یہاں کیسے پہنچی ۔ تاہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے علیشاہ کو اس کے والد کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :