نائجیریا پاکستان سے 3جے ایف 17تھنڈرطیارے خریدے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 11:34

نائجیریا پاکستان سے 3جے ایف 17تھنڈرطیارے خریدے گا

ابوجا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) افریقی ملک نائجیریا نے تین جے ایف17 تھنڈرخریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، نائجیریا نے2016 کے بجٹ میں پاکستان سے تین جے ایف17تھنڈر خریدنے کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ایک غیرملکی نشریاتی ادارے نے نائیجریا کی بجٹ کی دستاویز کی نقل کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تین جے ایف تھنڈر کیلئے پانچ ارب نائجیرین نائیرا (25ملین ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بجٹ میں دس پے اے سی سپر مشاق اور دو ایم آئی35ایم ہیلی کاپٹر کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سری لنکا کے جریدے نے رپورٹ دی ہے کہ سری لنکا کی طرف سے پاکستان سے 8 جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے سے سری لنکن فضائیہ نے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے، سری لنکا کے ساتھ پاکستان کا جے ایف 17تھنڈر کا معاہدہ ہوا ہے اس پر جب اخبار نے رابطہ کیا تو ائیر فورس کے گروپ کیپٹن چاندیما الوس نے کہا کہ اس طرح کسی بھی معاہدے کے متعلق نہیں جانتے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سری لنکن فضائیہ کا تعلق ہے تو ہم نے اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں اس کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ لہذا ہمارے پاس اس طرح کی کوئی معلومات نہیں۔

متعلقہ عنوان :