پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ ، گھروں میں چوری، ڈکیتی ‘ راہزنی ، انتہائی مطلوب مجرموں اور اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگائی جائیں گی:آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب گھروں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے مرتکب ملزموں، انتہائی مطلوب مجرموں اور اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگائی جائیں گی۔پنجاب پولیس کی ویب سائٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مجرموں اور اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانے کامقصد معلومات کی عام آدمی تک رسائی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ اپ گریڈیشن میں خواتین کے لئے مختلف معاملات پر سکیورٹی گائیڈ لائینز بھی شامل ہوں گی۔ ویب سائٹ پر جنرل پبلک کے لئے سیکورٹی ٹپس بھی جاری کیے جائیں گے۔ عوام گھروں، گاڑیوں، بینکنگ ، دوران سفر، شاپنگ اور دیگر معاملات کے دوران ان حفاظتی گائیڈ لائنز سے مستفید ہو سکیں گے۔

اجلاس میں 9ریجنز میں لگائے گئی کریمنل ٹریکنگ سسٹم کو اضلاع کی سطح پر بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاتا کہ کسی بھی واردات میں ملوث مجرموں کی تصاویر اور فنگر پرنٹس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور پولیس میں ہیومین ریسورس مینجمنٹ کی کمپیوٹرائزیشن کو آئندہ ہفتے کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔