دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین نے زندگی کی 60بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 7 جنوری 2016 11:46

دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین نے زندگی کی 60بہاریں دیکھ لیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) مشہور زمانہ مزاحیہ انگریزی ڈرامہ سیریل میں مسٹر بین کا کردار ادا کرنے والے روان ایٹکنسن ساٹھ برس کے ہو گئے۔ پوری دنیا میں مسٹر بین کے نام سے جانے والا یہ اداکار 1955ء میں برطانیہ میں پیدا ہوا۔ روان ایٹکنسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1978ء میں بی بی سی ریڈیو سے کیا جبکہ ٹی وی، تھیٹر اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ان کی فنی زندگی میں یوٹرن تب آیا جب انہوں نے 1990ء میں برطانوی ٹی وی سے نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامے مسٹر بین کا مرکزی کردار ادا کیا۔ روان ایٹکنسن کی جاندار اداکاری کے سبب یہ کردار ان کی پہچان بن گیا۔ مسٹر بین کو ایک ایسے آدمی کی صورت میں پیش کیا گیا جس کا ذہن بچوں والا ہے اوروہ ہر روز ایک نئی مشکل کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ بچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ 25 سال گزر جانے کے بعد بھی مسٹر بین آج بھی اپنے مداحوں کے دل پر راج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :