گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی والدہ 85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں‘آبائی قبرستان میں سپردخاک

جمعرات 7 جنوری 2016 11:59

گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی والدہ 85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں‘آبائی ..

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء)عالمی شہرت یافتہ نامور لوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ عیدگاہ عیسیٰ خیل میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی، عوامی شخصیات، مقامی فن کاروں، گلوکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو ترگ میں واقع آبائی قبرستان پیر عادل شاہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ان کی عمر 85 برس تھی۔