آسٹریلوی خاتون رپورٹر نے کرس گیل کو معاف کر دیا

جمعرات 7 جنوری 2016 12:09

آسٹریلوی خاتون رپورٹر نے کرس گیل کو معاف کر دیا

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) نازیبا گفتگو کرنے پر آسٹریلوی خاتون رپورٹر نے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو معاف کر دیا ہے ۔ آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے بعد ویسٹ اینڈین بلے باز کرس گیل کی جانب سے خاتون رپورٹر کیساتھ نازیبا گفتگو کرنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور بگ بیش لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے کرس گیل ہر 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب خاتون رپورٹر نے بھی لب کشائی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ہوا وہ غیر متوقع اور افسوس ناک تھا تاہم اب وہ اس واقعے کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں ۔ گیل نے ان سے معافی مانگی اور انہوں نے گیل کو معاف کر دیا ہے ۔