سیف گیمز کی تیار ی کے سلسلہ میں قومی خواتین کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 7 جنوری 2016 12:16

سیف گیمز کی تیار ی کے سلسلہ میں قومی خواتین کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ ..

اسلام آباد ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی خواتین کبڈی ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بادشاہ گل نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں، جن میں فاطمہ ساہی، خدیجہ انجم، شانزہ ساہی، صاعقہ ساہی، منتیٰ خان، عالیہ بشیر، قافیہ خان، سائرہ سعید، خزیمہ سعید، رومینہ امجد، ماریہ گل، فرزانہ انجم، زوبیہ شہناز، وفا دل، نورجٹ، عروسہ، کنول مشرف، مصباح افضال، فوزیہ سعید، تنزیلہ جان، صباحناز، رابعہ یاسین، سمیرا اعظم، سونیا صدف گجر، مبین محمد اور مصباح نذیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہی ہیں۔ قومی ٹیم سیف گیمز کیلئے آئندہ ہفتے ایران کیلئے روانہ ہوگی اور وہاں پر پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ باد شاہ گل نے کہا کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سیف گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، منتخب ٹیم سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :