سیف گیمز کی تیاری کیلئے نو مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں جاری

جمعرات 7 جنوری 2016 12:21

سیف گیمز کی تیاری کیلئے نو مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد ..

اسلام آباد ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کیلئے 9 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ نے بتایا کہ ان تربیتی کیمپس میں اتھلیٹکس، ووشو، تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لفٹنگ، ہینڈ بال، بیڈمنٹن، والی بال اور سوئمنگ شامل ہیں جبکہ کبڈی کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری ہے۔

ان تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو مختلف کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی ان کیمپس میں بھر پور محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کی خصوصی ہدایت پر ان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سیف گیمز6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے۔