ہینڈبال، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ

جمعرات 7 جنوری 2016 12:21

ہینڈبال، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ..

اسلام آباد ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے گذشتہ روز جناح فٹنس سنیٹر میں فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی، جن میں ہینڈ بال، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جناح فٹنس سنٹر کے انچارج انصر عباس نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں اور ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنے، اپنے مقررہ دن ویٹ ٹریننگ کرنے کیلئے آتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انصر عباس نے بتایا کہ سنٹر میں تمام مشینری درست ہے اور کھلاڑی اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں