گوجرانوالہ سلنڈر دھماکہ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

کمیٹی 3 روز کے اندر رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی

جمعرات 7 جنوری 2016 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ کی ایک فیکٹری میں سلنڈر دھماکے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر وزیر محنت ہوں گے،جبکہ سیکریٹری محنت، سیکریٹری صنعت، ڈی جی ریسکیو 1122 اور ڈی سی اوگوجرانوالہ اس کے ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی سلنڈردھماکے کے ہرپہلوسے جائزہ لیکر جامع تحقیقاتی رپورٹ تیار کرے گی،اور غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرکے 3 روز کے اندر رپورٹ پیش کریگی۔