میڈونا کا کانسرٹ صرف بالغان کیلئے مخصوص کر دیاگیا

جمعرات 7 جنوری 2016 13:12

میڈونا کا کانسرٹ صرف بالغان کیلئے مخصوص کر دیاگیا

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) سنگاپور میں پاپ سپر اسٹار میڈونا کے کانسرٹ کو صرف 18 سال سے زائد عمر لوگوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔میڈونا دنیا بھر میں ’باغی دل‘ کے نام سے کانسرٹ سیریز کر رہی ہیں اور سنگاپور میں ان کا 28 فروری کو ایک شو شیڈول ہے۔کانسرٹ کے مقامی کوآرڈنیٹر نے بتایا کہ میڈونا پہلی مرتبہ سنگاپور کے 55 ہزار نشستوں پر مشتمل نیشنل سٹیڈیم میں صرف ایک رات کیلئے پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

منتظمین نے فیس بک پر جنسی حوالے سے کانسرٹ کی ریٹنگ ’آر 18‘ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ صرف 18 سال سے زائد عمر لوگوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔اخبار کے مطابق، کانسرٹ کے ایک حصے میں نیم برہنہ ڈانسرز پول ڈانس کریں گے۔خیال رہے کہ روایات سے جڑے سنگاپور نے حالیہ کچھ سالوں میں سنسر پالیسی میں نرمی کی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا میں تفریح کا مرکز بن گیا ہے۔تاہم، سرکاری حکام کہتے ہیں کہ سنگاپور کی زیادہ تر آبادی اب بھی قدامت پسند ہے۔