چین کے صوبے ہربن میں 32 واں آئس فیسٹیول شروع ہوگیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 7 جنوری 2016 13:15

چین  کے صوبے ہربن میں 32 واں آئس فیسٹیول شروع ہوگیا

ہربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2016ء) چین۔32واں ہربن انٹرنیشنل سنو اینڈ آئس فیسٹیول ، چین کے شمالی حصے شروع ہو گیا ہے۔اس فیسٹیول میں طرح طرح کے برف کےمجسمے اوراونچے اونچے مینار بنائے گئے ہیں۔ فیسٹیول میں بنائے گئے برف کےایک مینار کی اونچائی 150 فٹ بھی ہے۔ اس سال اس آئس فیسٹیول کی تھیم پرل آن دی کراؤن آف آئس اینڈ سنو ہے۔ اس میلے کا باقاعدہ آغاز منگل کو ہوا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کےلیے ایک بہت بڑے علاقے کو مخصوص کیا گیا۔ اس فیسٹیول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال فیسٹیول میں 11.7 ملین کیوبک فٹ برف سے مینار اور برف کےشاہکار بنائے جائیں گے۔فیسٹیول کا مرکزی ٹاور 46.5 میٹر(152.5 فٹ) اونچا ہے۔ اس ٹاور کو 20ہزار کیوبک میٹر(7لاکھ 6 ہزار کیوبک فٹ ) برف سے بنایا گیا ہے۔ پارک کے ڈپٹی جنرل منیجر وانگ ژینگیو کے مطابق یہ ٹاور دنیا میں برف کا سب سے اونچا ٹاور ہے۔