مسافرکو پرائیٹڈ ورژن دیکھنے پر کریتی سنن کو غصہ آگیا

جمعرات 7 جنوری 2016 13:18

مسافرکو پرائیٹڈ ورژن دیکھنے پر کریتی سنن کو غصہ آگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)کریتی سنن کو آگیا غصہ، مسافر دوران پرواز دل والے کا پرائیٹڈ ورژن دیکھ رہا تھا اور اسی بات کو لے کر انہوں نے تنقید کے گولے چلا دیئے ہیں۔کریتی سنن ممبئی سے دہلی کا سفر کررہی تھیں اور اس وقت انہیں حیرت ہوئی جب جہاز میں ایک مسافر آئی فون سے پروجیکٹر کو اٹیچ کرکے دل والے کا پائریٹڈ ورژن دیکھ رہا تھا۔

(جاری ہے)

کریتی نے اس پر احتجاج کیا تو جواب ملا کہ روزانہ ایسے ہی ہزاروں لوگ فلمیں دیکھ رہے ہیں تو بھلا کرتی سنن کو کیوں اعتراض ہے۔ہیروئن نے ٹوئٹ کیا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے فلم بنتی ہے اور پھر اس کی کاپی بنا کر اس طرح پیش کرنا سراسر ناانصافی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ بہتر تو یہ ہوگا کہ پائیرسی کے لیے کام کیا جائے اور پرستار سنیما گھروں میں ہی جا کر فلمیں دیکھیں۔